لاہور: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے چئیرمین آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سےہاتھ ملانےسےصاف انکارکردیاگیا۔
سماءکےمطابق سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کوبتایاہےکہ نوازشریف سےکوئی رابطہ ہےنہ رکهناچاہتاہوں۔ آصف زرداری نے واضح کردیاکہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کاحصہ نہیں بنیں گے۔
آصف زرداری کامزیدکہناتھاکہ نوازشریف سے جب رابطہ ہی نہیں رکهناچاہتےتوڈائیلاگ کیسا؟۔ انھوں نے کہاکہ نوازشریف کو اقتدارمیں62، 63 ،گرینڈڈائیلاگ،نیاعمرانی معاہدہ کیوں یادنہیں تها۔
سابق صدر نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں۔تاہم اس بارنوازشریف کی سیاست خطرےمیں ہے۔
آصف زرداری نے اہم مشاورت کےلیے بلاول بھٹوزرداری کوبھی لاہورطلب کرلیاہے۔ سابق صدر کاکہناتھاکہ چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکهیں کهولنے کیلئے کافی ہے۔آصف زرداری نے بتایاکہ بلاول میدان میں اتر چکا ہے،بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔ سماء