Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شریف خاندان کا سیاسی مستقبل؟، فیصلہ کل ہوگا

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : ن لیگ خم ٹھونک کر میدان میں آگئی، مياں نواز شريف کی سياسی زندگی کا سب سے بڑا پاور شو کل ہوگا، شريف خاندان کی سياست کل جی ٹی روڈ پر لپيٹ دی جائے گی يا ايک نئے دور کا آغاز ہوگا، بڑا عوامی شو شریف خاندان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کردے گا، شیر کس کروٹ بیٹھے گا؟، کل پتہ لگ جائے گا۔

تین بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہونے والے ملک کی حکمران جماعت کے بانی میاں نواز شریف کل جی ٹی روڈ پر پاور شو دکھائیں گے، قانونی حیثیت ختم ہوگئی مگر کیا عوام میں بھی مقبولیت باقی ہے۔ جواب کیلئے زخمی شیر کل جرنیلی سڑک پر اپنی طاقت کا اظہار کرے گا۔

طاقت کے مظاہرے کیلئے جی ٹی روڈ سے بہتر مسلم لیگ نون کیلئے کوئی اور مقام نہیں، حکومت ان کی، علاقہ ان کا، یہ شیروں کی اپنی کچھار ہے، میاں نواز شریف کیلئے اقتدار سے محرومی کے بعد بڑے پاور شو کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں۔

مگر کیا عوامی طاقت کے مظاہرے کے بعد میاں نواز شریف نیب سے بچ جائیں گے، سوال موجود ہیں مگر اپنی زندگی کا سب سے بڑا عوامی شو شریف خاندان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کردے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube