لاہور : لاہور کے آؤٹ فال روڈ پر سگیاں ٹرک دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ درج کیے گئے مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، ایکسپلوزیو ایکٹ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔
سماء کے مطابق لاہور کے آؤٹ فال روڈ پر سگیاں ٹرک دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔حکام کے مطابق دھماکے کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ انسداد دہشت گردی فورس کے انسپکٹر عابد کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کی گئی۔
ایف آئی آر دہشت گردی ایکٹ، ایکسپلوزیو ایکٹ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔ متن میں لکھا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم دہشت گردوں کی ایما پر دھماکا کیا، دھماکے کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ سماء