Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ڈاکٹر طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر کارکنوں کی جانب سے قائد کا ولوہلانہ استقبال کیا گیا۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تو دیگر کارکنوں نے نعرے بھی لگائے۔

سماء کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری غیر ملکی پرواز کے ذریعے اوسلو سے لاہور پہنچے گئے ہیں، طیارے نے  8 بج کر 30 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ لینڈ کیا۔

172.16.22.9_07_20170808090443974

ایئرپورٹ پر پارٹی رہنما ڈاکٹر حسین محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور اور دیگر رہنما سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے موجود تھے۔

172.16.22.9_07_20170808090443974

اپنے قائد کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی  موجود تھی، کارکنوں کی جانب سے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، کارکنوں نے پوسٹر اور بینرزبھی اٹھا رکھے تھے۔

172.16.22.9_07_20170808090546418

سربراہ پی اے ٹی ایئرپورٹ سے جلسے کی صورت میں صدر اور دھرم پورہ سے ہوتے ہوئے ناصر باغ جائیں گے، جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube