اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نےکہاہےکہ عمران خان اپنا بلیک بیری سب کو دکھائیں،عزت سے بڑی کوئی چیز نہیں۔
سپریم کورٹ کےباہرمیڈیاسے بات کرتےہوئےحنیف عباسی نےکہاکہ اخلاقی کرپشن بہت بڑی چیز ہے۔ حنیف عباسی کاکہناتھاکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دیر ہوتی جارہی ہے۔
حنیف عباسی نے دعوی کیاکہ لاہورکی خاتون ملائکہ کے پاس بھی بہت کچھ ہے۔ ان کاکہناتھاکہ ریحام خان نے بہت صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔اگرریحام خان نے کتاب لکھ دی توآپ کا کیا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہاکہ مجھے نہیں پتا وہ کتاب لکھ رہی ہیں ورنہ کروڑوں کا الزام لگ جائے گا۔حنیف عباسی کاکہناتھاکہ عمران خان کو لیڈر ماننے والوں میں شرافت نہیں،سوموٹو ہوا تو دونوں کے بلیک بیری عدالت میں آئیں گے۔ سماء