لاہور: پاناما فیصلے کے بعدنوازشریف کی جانب سے نئے وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کا نام تجویزکیا گیا ہے۔شہبازشريف کےوزيراعظم بننے کی صورت میں تخت پنجاب کون سنبھالےگا؟ نئے وزيراعليٰ کيلئے کئي ارکان اسمبلي کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کی صورت میں ن لیگ کو ایک اور امتحان درپیش ہو گا کہ وزارت اعليٰ کا منصب کس کو ديں ۔ بڑے مياں صاحب کي نااہلي کے بعد چھوٹے مياں صاحب پي ايم ہاؤس سدھار سکتے ہيں ۔ مسلم لیگ ن نے غور وفکر شروع کردیا ہے کہ ايسے ميں کون ہے جو خادم اعليٰ کا خلا پر کرسکے ۔بڑے صوبے کے بڑے عہدے کيلئے کئي ارکان اسمبلي کے نام زيرغورہيں جن میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا نام سرفہرست ہے۔
شہباز شريف کا ايک متبادل رانا ثنااللہ کو بھي قراردياجارہا ہے ۔ ممکن ہے دبنگ انداز ميں قانوني معاملات چلانے والے رانا صاحب وزيراعليٰ پنجاب بنيں تاہم فہرست ميں دوسرے مضبوط اميدوار ميں بھي موجود ہيں ۔ شہبازشریف وزیراعظم بنے تو پھر ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ سماء