Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: بھاری مینڈیٹ والی چار سالہ نواز حکومت سے متعلق سوال یہ ہے پانچویں سال میں مضبوط اقتدار کیسے ریت کی دیوار بن گیا ؟ تو جواب مل رہا ہے مریم نواز ہی بڑی حد تک اس کی ذمہ دار ہیں۔

پاناما کیس بگڑنے کی سب سے بڑی وجہ دختر اول بنیں، ذرائع کے مطابق انہی کو بچانے کی مبینہ کوشش میں ایسی دستاویزات تیار کی گئیں جو عدالت نے رد کردیں اور لندن فلیٹس کی مالک بالآخر مریم نواز کو ہی قرار دیا گیا ۔

ڈان لیکس معاملے میں سول ملٹری تعلقات بگاڑنے کا الزام بھی مریم پر لگا، اگرچہ ڈان لیکس میں جے آئی ٹی نے انہیں کلیئر قرار دے دیا لیکن واقفان حال کہتے ہیں دختر اول کی زیر نگرانی کام کرنے والے میڈیا سیل نے نوبت یہاں تک پہنچادی تھی کہ ایک مرحلہ پر وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات میں34 دن کاوقفہ آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے ن لیگ کے دیرینہ وفادار چوہدری نثارسے پارٹی قیادت کی دوریوں کا سبب بھی دختر اول ہی بنیں، چوہدری نثار کو پارٹی کے سینئر مشاوررتی حلقوں سے آؤٹ کرایا اور معاملات جونیئر رہنماؤں کے ہاتھ تھمادیئے ۔

خود چوہدری نثار نےاپنی پریس کانفرنس میں نام لیے بغیراس جانب اشارہ بھی کیا تھا، وہی مریم جنہیں نواز شریف کا سیاسی جانشنین سمجھا جا رہا تھا، والد کا اقتدار ختم ہونے کا کلیدی سبب بن گئیں ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube