جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے جو پیسہ نہیں کمایااس پرنااہل ہوگئے،تاریخ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پرتنقید کرتی رہی ہے، یہ ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کا معاملہ ہے، پاکستان کی ترقی بھارت کو کھٹک رہی ہے۔
یہ معاملہ صرف کرپشن کانہیں ہے،کے پی حکومت کوبھی نیب پراعتماد نہیں تھا،چورپکڑا جاتا ہے تو اسکی چوری کا بھی پتا ہوتا ہے،کیا پیسہ واپس آئے گا یافلیٹس پاکستان کی ملکیت بن جائیں گے، سب چیزیں اب بھی شریف خاندان کی ملکیت ہی رہیں گی۔
فضل الرحمان نے کہا کہ میں ایک فرد کی جنگ نہیں ملک کی جنگ لڑرہاہوں،ملک میں اس وقت کو حکومت موجود نہیں،اگرکوئی واقعہ ہواتو ذمہ دارکون ہوگا؟ن لیگ سے نئے وزیراعظم پرکوئی بات نہیں ہوئی۔ سماء