اسلام آباد: پیپلزپارٹی کےمشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
سماءکےمطابق پی پی قیادت نےنوازشریف کی نا اہلی کا خیرمقدم کیاہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پانامہ فیصلےپراظہاراطمینان کیاہے۔
پیپلزپارٹی نےمشترکہ حکمت عملی کیلئےاپوزیشن جماعتوں سےرابطوں کا فیصلہ کیاہے۔
پارٹی چئیرمین نےاپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ اورسینیئر قیادت کواپوزیشن سے رابطوں کاٹاسک دےدیا ہے۔وزیراعظم کےانتخاب میں مشترکہ لائحہ عمل کیلئےاپوزیشن سےرابطوں کا فیصلہ کیاگیاہے۔
پیپلزپارٹی نے عوامی رابطہ مہم کیلئےملک گیرجلسوں کافیصلہ کیاہے۔ ان جلسوں سے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ سماء