Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پی ایس پی کارکنوں کا قتل؛ ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کا ریمانڈ منظور

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ایس پی کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی پیشی ہوئی جہاں ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کو تیس جولائی تک پولیس ریمانڈ میں دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے پی ایس پی کے دو کارکنوں کے قتل کے الزام میں ایم کیوایم لندن کے رحیم اور دانش کو گرفتار کیا تھا جن کو جمعرات کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گزشتہ روز رینجرز نے پاک سرزمین پارٹی کے کارکن ندیم اور راشد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔ ملزمان کی گرفتاری پر رینجرز کے کرنل قیصر خٹک نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم رحیم اور دانش کو 30 جولائی تک پولیس کے حوالے کردیا۔ سما

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube