فیصل آباد: امین پوربنگلہ میں ماں بیٹے کی موت کا معاملہ حل ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ کشوربی بی اوراس کے2سالہ بیٹے کو کھانے میں زہر دے کر قتل کياگيا،دونوں کي لاشیں چارپائی پرڈال کرکرنٹ لگنےکا ڈرامہ رچایاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے پاس بجلی کی ننگی تاریں بھی موجود تھیں،خاتون نے3سال قبل گل شیر سے پسندکی شادی کی تھی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ خاتون کا شوہر فرار ہوگيا، جس کی تلاش جاری ہے۔ سماء