Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ایم کیو ایم بانی کے خالہ زاد بھائی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago

Rangers Captured Weapon Khi Pkg 08-12 ZOHAIB

کراچی : قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم بانی قائد کے خالہ زاد بھائی خالد حسین کو حراست میں لے لیا، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ایک کارروائی کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے بانی قائد الطاف حسین کے خالہ زاد بھائی خالد حسین کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ان کے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد حسین کو مختلف معاملات پر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube