Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی:عمارت گرنےسےمرنےوالوں کی تعداد5 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago

کراچی: لياقت آباد نو نمبر ميں گرنے والی عمارت سے مزید ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔واقعےمیں جاں بحق افراد کی تعداد اب پانچ ہوگئي ہے،عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے۔۔

کراچی کے علاقےلیاقت آباد میں منہدم عمارت کے ملبےسےلاشيں نکالنےکا سلسلہ جاري ہے۔اب تک جاں بحق افرادکی تعداد5ہوگئی ہے۔ اس دوران ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔جاں بحق افراد ميں باپ، بيٹا شامل ہے۔

ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہرکیاہےکہ دوسے تين افرادملبےتلے ہوسکتے ہيں۔

گرنےوالی عمارت 60 گز کے پلاٹ پر قائم تھی۔عمارت میں 9  خاندان رہاش پزیر تھے۔ گرنے والی عمارت کا مالک مفرورہے۔مزدوروں نے بھی عمارت کے خستہ حال ہونے کی نشاندہی کی تھی۔عمارت بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمير کي گئي۔رہائشی عمارت پر3 منزلیں اورنیچے ہوٹل قائم تھا۔

 رہائشی عمارت کیلئے گراؤنڈ پلس 2 کی اجازت ہے۔عمارت کی چوتھی منزل کیلئے تعمیراتی کام جاری تھا۔ علاقہ مکینوں نےبتایاکہ عمارت کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام ہورہا تھا۔گرنے والی عمارت نوے کی دہائی میں قائم کی گئی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube