Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگی رہنما کے نشانہ پرآگئیں

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: ليگي رہنما مشاہد اللہ خان اپوزيشن جماعتوں پر برس پڑے۔

سماءکے پروگرام میں بات کرتےہوئے انھوں نے کہاکہ خورشيد شاہ جمہوريت کي قبريں بنانے والوں کے ساتھ کھڑے ہيں۔ انھوں نے عمران خان، سراج الحق اور ق ليگ کے چوہدری برادران کو کٹھ پتلي قرار دے ديا۔

ان کاکہناتھاکہ سپريم کورٹ جو بھي فيصلہ دے، يہ بتائيں ہم استعفيٰ کيوں ديں؟ مشاہداللہ نے سوال کیاکہ کياڈاکٹرعاصم کيخلاف رپورٹ آنے پر سندھ حکومت نے استعفيٰ ديا؟۔

انھوں نے واضح کیاکہ وزيراعظم نے دبئي کي کمپني سے کوئي تنخواہ نہيں لي۔ مشاہداللہ نے مزید بتایاکہ قطري شہزادہ جاسم ايک بار بھي شکار کيلئے نہيں آيا۔

مشاہداللہ کاکہناتھاکہ کٹھ پتلياں نچانے والوں کا نام ضرور بتاؤں گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube