کراچی: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نےکہاہےکہ کرپشن تمام اداروں میں ہے، نئے پاکستان کے لیے ماضی کو بھولنا ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتےہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہاکہ سب کو توبہ کرنی ہوگی ۔ انھوں نے کرپشن فری پاکستان کیلئے گول میز کانفرنس کا مطالبہ کردیا۔
ان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ درست نہیں۔انھوں نے کہاکہ ڈاکوجیب کترے سے کہتا ہے تم چورہو۔ہرادارے میں کرپٹ لوگ ہیں، ایک کوہدف بنانےسے لوگ اسے احتساب نہیں کہیں گے۔ سماء