اسلام آباد: طوفانی بارش نے دارالحکومت میں تباہی مچا دی۔گھرکی دیوار گرنے سے میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے۔
بارش کہیں رحمت بنتی ہے تو کہیں تباہی بھی لاتی ہے،اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ ٹو کی کریسچن کالونی میں افسوسناک واقع ہوا اورہنستا بستا خاندان موت کی آغوش میں چلاگیا۔
پولیس کے مطابق عمران اور اس کی بیوی ٹینٹ لگا کر سو رہے تھے کہ پڑوس کے گھر کی دیوار ان کیلئے موت کا سامان بن گئی۔
دیوار گرنے سے چالیس سالہ عمران ، اہلیہ نسرین موقع ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے میں ان کی آٹھ سالہ معصوم بیٹی زخمی ہوئی۔امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں ۔ لاشوں اور زخمی بچی کو پمز اسپتال منتقل کیا۔
جہاں بچی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ سماء