اسلام آباد: پی آئی اے کی حج پروازوں سے متعلق ضروری ہدایت آگئی ہیں۔
پی آئی اے کی فرسٹ کلاس اوربزنس کلاس سیٹوں کےاجرا میں صوابدیدی اختیارات کا خاتمہ کردیاگیاہے۔مشیر ہوابازی سردار مہتاب کی زیرصدارت اجلاس میں اس بات کا فیصلہ ہواکہ فرسٹ اور بزنس کلاس کی سیٹیں صرف بزرگ عازمین کوہی الاٹ کی جائیں۔
سردارمہتاب نےکہاکہ معمرعازمین کسی اضافی خرچہ کے بغیر ان سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ عازمین کی رہنمائی اورشکایات کے ازالہ کیلئے ہیلپ لائن کا قیام ہوگا۔ ملک کے تمام ائرپورٹس پر ہیلپ لائنز میں 24 گھنٹے عملہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ سماء