Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

جے آئی ٹی ممبران سپریم کورٹ پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ممبران سپریم کورٹ پہنچ گئے، جے آئی ٹی ممبران سخت سیکیورٹی حصار میں سپریم کورٹ پہنچیں۔

پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی طرف سے دیئے 13 سوالات کی تحقیقات مکمل کرلیں ، اہم شخصیات کے ریکارڈ بیانات اور دستاویزات کی تفتیش کا تمام نچوڑ آج رپورٹ کی شکل میں سپریم کورٹ کو پیش کردیا گیا ہے۔

یہ رپورٹ وزیر اعظم نوازشریف کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گی، قومی سیاست پر بھی اس کے دور رس اثرات ہونگے ۔ پاناما کیس میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ آج معاملے کی سماعت  کر رہا ہے۔

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اپنے تمام ارکان کے ہمراہ حتمی رپورٹ بینچ کو پیش کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ پانچ سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube