Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پانامہ کیس جےآئی ٹی رپورٹ،3دن بعدسپریم کورٹ میں پیش ہوگی

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: صرف تین دن باقی رہ گئےاورپھر ہنگامہ برپا کرنے والے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سب سے بڑی عدالت میں پیش کردی جائے گی۔ساٹھ دنوں میں تحقیقاتی ٹیم نے کیا کیا،وزیراعظم اوران کے خاندان نے کیا بتایا،سب سپریم کورٹ کوبتایاجائےگا۔ رپورٹ میں لندن فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے کلثوم نواز کا انٹرویو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں پاناما جے آئی ٹی کی انسٹھویں بیٹھک لگی۔ٹیم کی تشکیل کے ساٹھ روز مکمل ہوگئے۔حتمی رپورٹ پیش کرنے کی مہلت میں بس تین روز رہ گئے۔دوسرے روز بھی حتمی رپورٹ کی تیاری جاری رہی،اب مزید دو دن یہی کام ہوگا۔

برطانوی اخبار گارڈین میں شائع کلثوم نواز کا انٹرویو بھی تحقیقاتی رپورٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔لندن فلیٹس کی ملکیت کے حوالے سے کلثوم نواز نے اپریل 2000 میں انٹرویو دیا تھا۔

جے آئی ٹی میں وزیر اعظم سمیت شریف فیملی کے 7 افراد پیش ہوئے۔ کس نے کیا بتایا،کیاچھپایا،سپریم کورٹ کیجانب سےاٹھائےگئےتیرہ سوالات کے جواب ملے یانہیں،قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ نہ ہونےکاکس کوفائدہ کس کوہوااورکون نقصان میں رہا،سب حتمی رپورٹ میں شامل ہوگا۔ فائنل رپورٹ 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube