Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

عمران خان ہمیشہ ہارتےرہیں گے،سعدرفیق

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : ريلوے کےوزيرسعد رفیق ايک بارپھروزيراعظم کےدفاع ميں آگئے اورجےآئی ٹی کےطریقہ کارپرسوالات اٹھادئیے۔انھوں نےعمران خان کولوزر قراردیا۔

اسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئےسعدرفیق نےکہاکہ وزیراعظم نےخودکواورخاندان کوعدالت کے سامنے پیش کیا۔ سعد رفیق نے جے آئي ٹي کے طريقہ کار پر سوالات اُٹھائےاورعمران خان کو بھي آڑے ہاتھوں ليا۔ان کاکہناتھاکہ فاضل جج نے بغیر ثبوت کے وزیراعظم کیلئے گارڈ فادر کا حوالہ دیا۔

سعدرفیق نےکہاکہ اعلی فورم سے اس طرح کے ریمارکس آنا مناسب نہیں۔انھوں نے کہاکہ واٹس اپ کال پر ہميں واضح جواب نہيں ملا۔قطري شہري کو پاکستاني شہري کي طرح ٹريٹ کياجارہا ہے،جے آئي ٹي قطر جاکر کيوں بيان نہيں ليتي۔

سعدرفيق نےامکان ظاہرکیاکہ جولوگ جے آئي ٹي کو کنٹرول کررہے ہيں وہ اس معاملے میں دلچسپي نہيں لےرہے۔جے آئي ٹي پر ہمارا اعتمادہرآنے والے دن کمزورہواہے۔

سعدرفيق نے چئیرمین تحریک انصاف کوکہاکہ عمران خان آپ ہميشہ لوزر رہيں گے،آپ نے جو راستہ اختيار کيا ہے وہ شکست کا راستہ ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube