Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

مخالفین کوملک میں جاری ترقی سےخطرہ ہے

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2017 | Last Updated: 5 years ago

جھنگ:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین کوملک میں جاری ترقی سےخطرہ ہے، پاکستان آج ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہینوں بعد جھنگ آمد پرخوشی ہے،یہاں پہلےمیدان تھے،آج ایک بڑاپلانٹ تیارہوگیا،پاکستان میں نئی روایت قائم ہورہی ہے، ملک میں اندھیروں کاراج تھا،اب خوشحالی آرہی ہے،سیاحت میں اضافہ ہوا،سیاحوں کا رش بھی بہت بڑھ گیا۔

نوازشریف نے کہا کہ سیاحوں کے رش کی وجہ سے جگہیں کم پڑگئیں،لوگوں کی قوت خریدبڑھ رہی ہے،ہم لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے جارہے ہیں، پاکستان سے اندھیرے ختم ہورہے ہیں،ملک میں جگہ جگہ موٹرویےاورہائی ویزبن رہےہیں، ہماراقوم سے وعدہ تھا کہ ہم اندھیرے مٹائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کوملک میں جاری ترقی سےخطرہ ہے،ملک کواندھیروں میں ڈوبانےوالوں کااحتساب کیاجائے،ترقی کےمخالفین کی یہاں کوئی کمی نہیں،آنےوالاوقت سستی بجلی کاوقت ہے، 10 جولائی کوداسوپاورپروجیکٹ کاسنگ بنیادرکھا جارہاہے، پاکستان آج ترقی کی راہ پرگامزن ہے،مخالفین ہمیں خدمت سےنہیں روک سکتے۔

وزیراعظم ن لیگ سےآپ آئندہ بھی شکست کھائیں گے، مخالفین دھرنےکی آڑمیں سازش کرتےہیں،کے پی کے میں موٹروے ہم بنارہے ہیں،ہم تھرمیں کوئلے سےمنصوبےبنارہےہیں، لوگ میٹروبس کامذاق اڑاتےہیں۔ہم ریلوےکوبھی ترقی دےرہےہیں،غريبوں سے پوچھو وہ ميٹروبس ميں کيسے سفر کرتے ہيں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube