Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

جے آئی ٹی میں اسحاق ڈار کی بھی طلبی

SAMAA | - Posted: Jul 2, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 2, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : پاناما ہنگامی جاری ہے، جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر خزانہ کو بھی طلب کرلیا، اسحاق دار کل (پیر کو) دوپہر 3 بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات کی ہنگامی خیزی جاری ہے، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی کل (پیر کو) طلب کرلیا۔ وزیراعظم کے سمدھی سہ پہر 3 بجے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے، اسحاق ڈار کو ضروری دستاویز ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز بھی کل صبح 11 بجے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے جبکہ حسین نواز کو 4 اور مریم نواز کو 5 جولائی کو سپریم کورٹ کی جانب سے قائم انویسٹی گیشن ٹیم نے طلب کر رکھا ہے۔

مزید جانیے : جے آئی ٹی؛وزیراعظم کے کزن طارق شفیع سے تفتیش مکمل

جے آئی ٹی میں آج وزیراعظم نواز شریف کے قریبی عزیز طارق شفیع دوسری مرتبہ پیش ہوئے تھے، جوائنٹی انویسٹی گیشن ٹیم سپریم کورٹ کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی جبکہ اسے دیا گیا 60 دن کا وقت ختم ہونے میں چند روز ہی باقی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube