Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

امریکی نمائندہ خصوصی کا عہدہ ختم ہونے سے فرق نہیں پڑے گا

SAMAA | - Posted: Jul 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago

060213-N-7024W-006 Muzaffarabad, Pakistan (Feb. 13, 2006) Ð Director, General Pakistan Army Engineers, Major Gen. Imtaiz, speaks at a ceremony where U.S. Navy Mobile Construction Battalion Four (NMCB-4) Seabees turned over $2.5 million worth of construction equipment to Pakistan Military Engineers as part of the ongoing transition from relief to reconstruction efforts. U.S. Navy photo by Senior Chief PhotographerÕs Mate Heidi Wasson (RELEASED)

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرتا رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط بہتر بنانے کیلئے میکنزم کی تیاری پر مشاورت جاری ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف پانچ جولائی کوتاجکستان کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

1375593-sartajaziz-1491453197-725-160x120
اجلاس میں توانائی کے منصوبوں سمیت خطے میں قیام امن پر بات چیت کی جائے گی۔ مشیرخارجہ نے دعویٰ کیا کہ آستانہ میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے نتیجے میں تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ افغانستان پر چار رکنی کور گروپ سے قبل دوطرفہ روابط ضروری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندہ خصوصی کا عہدہ ختم کرنے سےکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پاکستان کو پہلے ہی ایف پاک کی اصطلاح پر تحفظات تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube