کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ فائر بریگیڈ کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے کا مطالبہ کردیا، یہ مطالبہ انہوں نے وفاقی یا صوبائی حکومت سے نہیں بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس سے کیا ہے۔
کراچی کے سلطان نہ وفاق کو خاطر میں لائے نہ ہی سندھ حکومت کو بلکہ اس بار مطالبہ کیا، آرمی چیف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے، سماء کے سوال پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تختیاں لگانے کا شوق نہیں، شہر میں کام ہونا چاہئے، ساتھ ہی اپنی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے 2 اسنارکل کو درست کرکے استعمال کے قابل بنادیا گیا، ساتھ ہی میئر کراچی کے مطابق 4 باؤذر بھی استعمال کے قابل ہیں۔ سماء