Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

صوبے میں ہرسطح پرمیرٹ کو فروغ دیا ہے

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago

Cm Punjab Sot Lhr 11-04
لاہور: وزيراعلي پنجاب شہبازشريف نے کہا ہے کہ میڈیکل کے شعبہ میں معیار کو بہتر بنانے کے لئے میرٹ ہی واحد راستہ ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے اقدامات تجویز کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشريف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس ميں شعبہ صحت میں اصلاحات اورعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزيراعلي کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ہرسطح پرمیرٹ کو فروغ دیا ہے، پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے مناسب لائحہ عمل طے کیا جائے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ طبی شعبہ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کمی دورکرنے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکیج دیا جائے گا اور میڈیکل ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

انکاکہناتھاکہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کےلئےہرطرح کےوسائل دوں گا، میڈیکل کے امتحانات کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کی جائیں۔

وزیراعلی نےاس ضمن میں کمیٹی تشکیل دینے کی بھي ہدایت کي۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube