وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم نواز شریف اپنی تین نسلوں کاحساب دے رہے ہیں، انہیں وزیر اعظم پر فخر ہے۔ وہ عدالتوں کے احترام میں اور قانون کی بالادستی کے لیے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہورہے ہیں۔ دو ہزار اٹھارہ کے بعد عمران خان اپنے ماضی کو یاد کرکے پریشان ہوتے رہیں گے۔