راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے بزرگ پاکستانی شہری کو شہید کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 70 سالہ پاکستانی شہری شہید ہو گیا۔
بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کي بھرپور جوابي کارروائي نے بھارتي گنيں خاموش کراديں۔
اس سے قبل مظفرآباد سیکٹر میں ایل او سی کا دورہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں نہ رہے بہادر پاک فوج ہر محاذ پر اور ہر طرح کے خطرات کو شکست دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ سماء