Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پاکستان ازبکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2017 | Last Updated: 5 years ago

PM-UZBEKISTAN-640x437

آستانہ: وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعات و خدمات کی آزادانہ نقل و حمل میں سہولت کیلئے تجارتی پالیسیوں میں مناسبت اصلاحات لانے کیلئے مل کر کام کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی و توانائی تعاون، مواصلات اور انسانی وسائل کی ترقی کے میدان میں ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے یہ بات ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے جمعرات کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ازبکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر ہے کیونکہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت کے مضبوط بندھن میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کو باہمی مفید تعاون کی بنیاد پر نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ازبکستان متاثر کن سالانہ اقتصادی نمو اور وسیع توانائی وسائل کا حامل ہے جبکہ پاکستان کی وسیع صنعتی و زرعی بنیاد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو وسعت دینے کیلئے مثالی ماحول فراہم کرتی ہے۔

وزیراعظم نے تجویز کیا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور مصنوعات و خدمات کے آزادانہ بہاﺅ میں سہولت کیلئے تجارتی پالیسیوں میں مناسبت اصلاحات لانے کیلئے مل کر کام کریں۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube