Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

غیرت کے نام پر خاتون اور ڈاکٹر قتل

SAMAA | - Posted: Jun 4, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 4, 2017 | Last Updated: 5 years ago

نوابشاہ : ںوابشاہ میں دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی اور ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

شک دو زندگیاں نگل گیا، 3 بچوں کی ماں اور ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا، نوابشاہ کے علاقے باندھی میں پروین بی بی نے چھوٹی بیٹی کے علاج کیلئے محلے کے ڈاکٹر کو بلوایا، محمد بخش علاج کر ہی رہا تھا کہ اچانک دیور آگیا اور بغیر کچھ پوچھے فائرنگ کردی، خاتون اور ڈاکٹر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروین کا شوہر رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کیلئے محراب پور گیا تھا، ملزم غلام محمد نے اسلحہ سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کہتی ہے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، ڈاکٹر کے ورثاء کو بھی بیان لینے کیلئے بلوالیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube