اسلام آباد : پاناما تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کرلیا۔
پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلبی کا سمن جاری کردیا۔ پاناما پیپرز تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاء کی سربراہی میں ہوا۔
آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزید تحقیقات کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کو بھی طلب کیا جائے۔ اسحاق ڈار آئندہ دو روز کے دوران کسی بھی وقت پیش ہو سکتے ہیں۔
آج وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے موجود ہیں، حسین نواز کی جے آئی ٹی میں آج چوتھی پیشی ہے جب کہ چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کل پہلی بار پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ سماء