Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نہال ہاشمی کی جےآئی ٹی کودھمکیاں،ویڈیو نےہلچل مچادی

SAMAA | - Posted: May 31, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 31, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور سینیٹر نہال ہاشمی کی پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو کھلم کھلا دھمکیاں دے ڈالیں، حسین نواز کے احتساب پر ن لیگی رہنما آپے سے باہر ہوگئے اور کہنے لگے کہ تم آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤں گے، ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو، تمہارے بچوں اور خاندان پر زمین تنگ کردیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر اور سینیٹر نہال ہاشمی یوم تکبر کی مناسبت سے سجی تقریب میں تمام ہوش اور تہذیب  بلائے طاق رکھ کر بیٹھ گئے، ایک دو نہیں بلکہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی پوری جے آئی ٹی کو اپنے نشانے پر لے آئے اور کھلے عام دھمکیاں دے ڈالیں۔

172.16.22.9_07_20170531113507328

اپنے جوش خطابات میں تمام ہوش گنوا کر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارا احتساب لینے والو،ہم تمہارے لیئے یوم احتساب بنا دیں گے، تم جس کا احتساب کر رہے ہوں وہ نواز شریف کا بیٹا ہے۔

172.16.22.9_07_20170531113513809

نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ کان کھول کے سن لو ، ہم نے چھوڑنا نہیں تم کو، آج حاضر سروس ہو، کل ریٹائر ہو جاؤں گے، تم نواز شریف کو تنگ کر رہے ہو، قوم تمہیں تنگ کردے گی،ہم تمہارے بچوں اور خاندان کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کردیں گے۔ ویڈیو دیکھیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube