راولپنڈی : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی، ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج نے پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا پروپیگینڈا کیا، آئی ایس پی آر نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیک پوسٹ کی تباہی کو جھوٹ کا پلندا قرار دیا تھا اور ایسی خبروں کو یکسر مسترد کردیا تھا۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ فورسز کی گولہ باری میں بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 13 مئی کو بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور نوشہرہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا بھرپور جواب دیا گیا، پاکستانی گولہ باری سے بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوئی تھی۔PR277/17
No Pakistani post destroyed by India on 13 May. Indians tgt civ on both sides of LOC. Pak response restricted to mil tgts only. 1/2 pic.twitter.com/9971o9dQ9G— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 23, 2017
On 13 May 2017, India targeted innocent civilians. In befitting response Pak Army destroyed Indian posts in Nowshera Sec. 2/2. pic.twitter.com/jHLZVOoHSa— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 23, 2017
ترجمان نے بتایا کہ بھارت ایل او سی پر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے جبکہ پاک فوج نے ہمیشہ ملٹری اہداف کو ہی نشانہ بنایا۔ سماء