اسلام آباد : برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پاکستان کی طرف سے ہلاکتوں پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریاء نے برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی میں میوزک کنسرٹ کے دوران خودکش دھماکے سے بائیس افراد ہلاک، جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ سماء