راول پنڈی : ترجمان پاک فوج کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی میں قومی ہم آہنگی کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس سے تجزیہ نگار، پالیسی ساز، دانشور اور ادیب خطاب کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونی ورسٹی اسلام آباد میں پانچ روز قومی ہم آہنگی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ورکشاپ سے تجزیہ نگار، پالیسی ساز، ادیب اور دانشور خطاب کریں گے، پانچ روزہ ورکشاپ کا مقصد قومی ہم آہنگی کا فروغ ہے، ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے آگاہی ہے۔ سماء