Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

مردان یونیورسٹی کلیئرنس آپریشن،اسلحہ،نشہ آوردوائیں برآمد

SAMAA | - Posted: May 22, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2017 | Last Updated: 5 years ago

مردان : مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے پولیس نے کلیئرنس آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات بر آمد کرلیں۔

سماء کے مطابق ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ عبدالوالی خان یونیورسٹی میں ہاسٹلز کے مختلف کمروں سے دو ایس ایم جیز، چار پستول، دس میگزین ،گولیاں اور منشیات برآمد کی گئی۔

ڈی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران آئس، شیشہ، 200 گرام چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔ دوسری جانب مردان میں مشال خان کےقتل کے بعد سے بند یونیورسٹی کے مین کیمپس میں تعلیمی سلسلہ 40 روز بعد بحال ہوگیا ہے تاہم یونیورسٹی کا گارڈن کیمپس تاحال بند ہے۔

Wali Uni Main Campus 22-05

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق عبد الوالی خان یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ یونیورسٹی کا شنکرکیمپس24 مئی اور گارڈن کیمپس25مئی کو کھولا جائے گا۔ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube