ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ اکثریتی ہے، ایم کیو ایم پر لگائے گئے دھاندلی الزامات عدالتوں میں مسترد ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی پر سیاسی الزام لگاکر کیس کو نہیں پیٹا، ہم نے میرٹ پر الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے،ثابت ہوگیا دھاندلی ہم نہیں کرتے ہمارے خلاف ہوتی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر الزامات صرف اور صرف پروپیگنڈا ہے،دو ہزار اٹھارہ میں ایم کیو ایم بھاری مینڈیٹ لے گی، ایم کیو ایم کو کمزور سمجھ کر الزام لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گدھ ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کی بوٹیاں نوچنے کیلئے نیچے آنے کی تیاری کررہے ہیں، حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھاگئے۔ سماء