Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

والدین کے دھتکارے 18 بچوں کو گود لینے والی عظیم ماں

SAMAA | - Posted: May 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago

بدین : انسانيت جس ميں سما جائے وہ امر ہوجاتا ہے، بدين کی امينہ مائی بھی ايسی ہی شخصيت ہيں، جنہوں نے دھتکارے بچوں کو گود ليکر عظيم مثال قائم کردی۔

دھتکارے ہوئے بچے جنہیں معاشرے نے مسترد کردیا، ماؤں نے انہیں اپنی کوکھ سے جنم دینے کے بعد پھینک دیا مگر سندھ دھرتی کی اس عظیم ماں نے انہیں سینے سے لگالیا، بدین کی امینہ ملاح دھتکارے ہوئے 18 بچوں کو گود لے چکی ہے۔

کچرا کنڈی سے اٹھایا، گندگی کے ڈھیر سے انسانیت کو چن لیا، سلائی کڑھائی کرکے گزارا کرتی ہے مگر بچوں کو تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں، خود جنم نہیں دیئے مگر کیا ہوا، انسان کی اولاد ہے اور انسانیت ابھی زندہ ہے۔

ذات کی ملاح اور مزاج میں ممتا، امینہ سندھ میں عورت کے حقیقی مقام کی علامت ہے، بھٹو کی یہ جیالی بدین میں پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں ضلعی عہدیدار کیلئے امیدوار بھی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube