اسلام آباد : وزیراعظم میاں نواز شریف چین کے چھ روزہ کامیاب دورے سے واپسی کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر ہفتہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ہفتہ سے سعودیہ عرب کا دورہ کریں گے، اپنے دورے میں میاں نوازشریف شاہ سلمان اور دیگر مسلم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ اس موقع پر ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سمٹ سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین مختلف سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون سے متعلق معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی دورے کے دوران سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ سماء