Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

طیبہ کیس میں ایک اورموڑ

SAMAA | - Posted: May 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago

IHC TAYABA CASE ISB PKG 28-04

اسلام آباد: طیبہ تشدد کیس میں صلح نامہ مسترد ہونے کے خلاف کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائرکی گئی۔ عدالت نے بچی کے والدین اور وفاق کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کی جانب سے والدین اور ملزمان کے درمیان صلح نامہ مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف ایس او ڈی جج راجا خرم علی خان نے وکیل رضوان عباسی کے ذریعے نظرثانی درخواست دائر کی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ والدین زندہ ہوں تو ریاست والدین کا کردار ادا نہیں کر سکتی۔ قانون کے مطابق قابل صلح جرم پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی لہذا فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

عدالت نے وفاق اور والدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب تک کرلیا ہے۔۔ اپیل کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔۔۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube