Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

لڈو بانٹنے والوں نے کچھ پڑھ لیا ہوتا؛پاناما فیصلے کا اردوترجمہ آگیا

SAMAA | - Posted: May 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اردو ترجمہ جاری کردیا۔رہنما کہتے ہیں جج متفق ہیں کہ وزيراعظم اپنا دفاع نہيں کرسکے، فیصلے کا دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ کرایا جائےگا۔

پاکستان تحریک انصاف نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارج بینچ کی جانب سے سنایا جانے والا پانامہ کيس فيصلےکا اردو ترجمہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سچ سامنے لانے کیلئے فیصلے کے اردو ترجمے کی کاپی ہر فورم تک پہنچائیں گے۔

فواد چوہدری نے مسل لیگ ن کے رہنماؤں کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لڈو بانٹنے والے جن میں دانیال عزیز،طلال چوہدری اور مریم  کے بھی چمچے کڑچے شامل ہیں اُن تک ترجمہ پہنچائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رکن اسمبلی مرادسعید بھی نے سابق صدر آصف زررداری کی تنقید کا خوب جواب دیا۔ بولے کہ  پانچ سالہ دور میں آصف زرداری کی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ خیبرپختونخوا آتے۔ آج اگر وہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں تو یہ تبدیلی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک بار پھر پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی کی اوپن سماعت اور ڈان لیکس انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کامطالبہ کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube