مردان : مردان میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کئے گئے مشال خان کے والد کو نیا خوف لاحق ہوگیا، کہتے ہیں بیٹیاں بھی پڑھنے جاتی ہیں، ڈھکے چھپے الفاظ میں ناخوشگوار واقعے سے متعلق خدشات ظاہر کردیئے۔
مشال ایک قابل اسٹوڈنٹ تھا، مشال کی بہنیں بھی پڑھائی میں اس سے کم نہیں، مردان یونیورسٹی میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے مشال کے والد کو نیا خوف لاحق ہوگیا، ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنے خدشات ظاہر کردئیے۔
اقبال خان بولے بیٹیاں بھی پڑھنے جاتی ہیں، میرا پہلے ہی ایک نقصان ہوچکا ہے، ہم پُرامن لوگ ہیں، نفسیاتی طور پر کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔ سماء