خانیوال : خانيوال کے علاقے جہانياں ميں سي ٹي ڈي نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، چار دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دس کلو بارودي مواد، دستي بم اور جديد اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر خانیوالے کے علاقے جہانیاں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔سي ٹي ڈي حکام کے مطابق ملتان کے ڈسٹرک خانيوال کے ایک گاؤں میں آٹھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا، جس پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے۔
حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے،مارے گئے دو دہشت گردوں کو عثمان بسرا اور عبدالرحمان کے ناموں سے شناخت کرلیا گیا ہے، جب کہ دیگر دو دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
آپریشن میں چار دہشت گرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے دس کلو بارودی مواد، اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔ سماء