Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

تبدیلی دھرنوں سے نہیں ترقی سے آئے گی

SAMAA | - Posted: May 13, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔

چکری میں خطاب کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مخالفین پر جم کر باؤنسرز برسائے,  بولے قوم تبدیلی کے نعرے لگانے والوں پر دھیان نہ دے، تبدیلی دھرنوں سے نہیں ترقی سے آئے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت اور ترقی سے قومیں آگے بڑھتی ہیں اور انتشار ، ہیجان انگیزی اور افراتفری سے کئی برس پیچھے چلی جاتی ہیں۔ کوئی بھی سنجیدہ پاکستانی منفی اور الزام تراشی کی سیاست کی حمایت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط کرنا ہے تو بردباری، تحمل مزاجی اور سنجیدگی کی سیاست کا رواج ڈالنا ہوگا اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے علاقے کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جس میں تعلیمی اداروں اور صحت مراکز کی اپ گریڈیشن ،نئی سڑکوں کی تعمیر ،گلیوں کی پختگی ،فراہمی آپ کے منصوبوں کی بحالی اور نئے منصوبوں کیلئے کروڑوں کے روپے کے فنڈز کی فراہمی شامل ہے۔

بجلی کی نئی اسکیموں کیلئے فنڈز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے موجودہ دور میں مکمل ہوں گے،اس دوران پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی اہم شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں سابقہ ناظمین، نائب ناظمین اور کونسلرز شامل ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں بلند وبانگ دعووں ، کھوکھلے نعروں اور عوام الناس کو گمراہ کرنے کی روش اختیار کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ 2018 میں اپنی بقا کی جنگ لڑنے والے عوام کو گمراہ کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے، ایسے عناصر کو اپنی عوامی خدمت اور کارکردگی کے بل بوتے پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube