راول پنڈی : ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی آباد کو بلااشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے تین شہری زخمی ہوئے، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی فوج نے کریلا، سبزکوٹ اور کھوئی رٹہ کے علاقوں میں آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی سیکٹر پر واقع کوٹھٹرہ، ٹنڈراور خنجر میں بھی فائرنگ کی گئی، صبح سات بجے سے شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ دوپہر تک جاری ہے۔ سماء