چمن : افغان فورسز کی جانب سے چمن سرحد پر حملے کے آٹھویں روز بھی نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت پیدل آمد و رفت بدستور معطل ہے۔
چمن کے قریب کلی لقمان اورکلی جہانگیر میں سرحدی حدود کے تعین کا سروے تو مکمل کرلیا گیا ہے، تاہم علاقوں میں اب بھی مردم شماری نہیں کرائی جاسکی۔ سروے ٹیموں کی جانب سے رپورٹ حکام کو ارسال کردی گئی ہے۔