Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

وزیراعظم کا چیچہ وطنی کیلئے بڑے پیکجز کا اعلان

SAMAA | - Posted: May 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 11, 2017 | Last Updated: 5 years ago

چیچہ وطنی: وزیراعظم میاں نوازشریف نے چیچہ وطنی کو موٹروے سے ملانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں چیچہ وطنی چیچہ وطنی ہورہی ہے، چیچہ وطنی کےعوام سےپراناتعلق ہے،چیچہ وطنی کےعوام میرےساتھ ہیں، مخالفین روزانہ الزامات لگاتےہیں، مخالفین کےجومنہ میں آتاہےکہہ دیتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم بھی 5سال کے بعد عوام کو حساب دیں گے، پاکستان کے عوام مخالفین کو چھوڑتے چلے جارہے ہیں، پختونخوا کے اسکول پھٹے پرانے ہیں،پختونخوا میں نیا پاکستان بن رہا ہے،نیاپاکستان کاحشر خیبر پختونخوا میں جاکر دیکھ لیں،مخالفین روزانہ الزامات لگاتے ہیں،مخالفین کے جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں، تنقید کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بن رہی ہیں،پاکستان میں بڑوں کااحترام اوربچوں سے پیارکیاجاتاہے،مخالفين کےخلاف آپ بندھ باندھ کرکھڑےہيں،یہاں دھرنے اور الزام تراشی کرنے نہیں عوام کیلئے آیا ہوں، ملک میں بجلی کے کئی کارخانے لگ رہے ہیں، 2018 میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا،لوڈشیڈنگ ایسی جائے گی پھرواپس نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کیلئےدن رات کام کررہاہوں،ملک سےدہشت گردی کاخاتمہ ہورہاہے،دہشت گردوں کوہم نےڈھیرکردیاہے،دھرنے دینے والوں کے صوبے میں بھی موٹروے ہم بنارہے ہیں،سندھ میں بھی ہم سڑکیں بنارہےہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے چیچہ وطنی کوموٹروے سے ملانے کا اعلان کیا ساتھ ہی چیچہ وطنی کیلئے گیس فراہمی، 25کروڑگرانڈ ، سڑکوں کیلئے25کروڑروپے اور بجلی کیلئے10کروڑ روپے کااعلان کردیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube