اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں ہونے والی اسلامک کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کر لیاہے ۔
وزیراعظم نواز شریف سے سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت عواد بن صالح نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ سعودی وزیر نے بتایا کہ ریاض میں امریکا اورسعودی عرب اسلامی سمٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم کو خادم الحرمین شریفین کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔
وزیراعظم چین کے دورے کے بعد سعودی عرب جائیں گے اور بیس مئی کو کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب میں امریکی صدر سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ سماء