Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

وزیراعظم کا پاک سری لنکا تعاون پر اطمینان کا اظہار

SAMAA | - Posted: May 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago

pakistan-sri-lanka-need-to-enhance-cooperation-in-various-fields-1493815511-4194

اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف کی سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے ڈیسلوا سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دفاع سے متعلق تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے ڈیسلوا سے بدھ کو ایوان وزیراعظم میں ملاقات کے دوران کہی، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سری لنکن فوج کے کمانڈر نے پاکستان کے دورہ کے دوران پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات کے دوران وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ بھی موجود تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube