Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

وقت آگیا ہے عوام مافیا کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں

SAMAA | - Posted: May 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago

کراچی: چیئرمین پی ٹی آئی کا میمن فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران صادق اور امین ہوتے تو اُںہیں قطریوں کی ضرورت نہ پڑتی.

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا کہ وقت آگیا ہے عوام مافیا کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں، کسی کی کنپٹی پربندوق رکھ کربھتہ نہیں لیں گے۔

شہر کي بلدياتي صورتحال پر صوبائي حکومت کو آڑے ہاتھوں ليا، میئر کراچی وسیم اختر کے دل کی بات بھی کہہ گئے، عمران خان نے کہا کہ مئيرکراچي اختيارات مانگتے ہيں، يہ ان کا حق ہے، دنيا ميں کہيں ايم پي ايزسڑکيں نہيں بناتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کےذریعےپیسہ باہرگیا، اب ملک کاراستہ بدل دیں گے، برےوقت میں عوام نےکراچی کی غلامی کی،کراچی روشنیوں کاشہرتھااوپرجارہاتھا۔

سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مئير پشاورکے پاس مکمل اختيارات ہيں، اے ڈي خواجہ بھي کہتے ہيں پشاور پوليس جيسا نظام چاہيئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube