Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی میں درجہ حرارت42 ڈگری تک جانے کا امکان

SAMAA | - Posted: May 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق سورج آگ کراچی میں آگ برسائے گا، جب کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، سندھ ،جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی شدید گرمی پڑے گی۔ دوسری جانب حیدرآباد، دادو میں پارہ 43 تک جائے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، کراچی میں درجہ حرارت 42، جب کہ حیدرآباد اور دادو میں 43 سینٹی گریڈ تک پار ہائی ہوگا، لاہور میں کم سے کم 23ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں سمندری ہواؤں نے منہ پھیر لیا ہے، جس کے بعد شہر میں گرم ہوائیں چلنے لگیں۔ کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا  میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، دوسری جانب لاہور میں درجہ حرارت 37 اور اسلام آباد میں 30 تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، جب کہ سندھ اور زیریں بلو چستان میں موسم شدید گرم رہاتاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیارہ بارش ہنزہ میں06، بگروٹ05، گلگت02، بونجی01، میانوالی 02، راولاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube